ایک کروڑ پاکستانی فالج کے شکار

ایک کروڑ پاکستانی فالج کے شکار

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور پاکستان میں ایک کروڑ افراد فالج کا شکار ہیں۔ تاہم فالج سمیت تمام غیرمتعدی بیماریوں کی شرح تقریباً 41 فیصدہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق فالج ایک قابل علاج مرض ہے تاہم فالج میں مبتلا لاکھوں افراد جومعذوری کی زندگی گزار نے پرمجبور ہیں ان کی زندگیوں میں فوری اور بروقت علاج سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بتایا کہ دنیا بھر میں ہر6 انسانوں میں سے کسی ایک کوکبھی بھی کہیں بھی فالج کا اٹیک ہوسکتاہے،فالج کے شدیدحملے میں اموات اورمعذوری کی شرح کوکم کرنے میں فالج اسٹروک یونٹس بنیادی کرداراداکرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام اسپتالوں میں اسٹروک یونٹس قائم کیے جائیں تاکہ اموات اورمریضوں کی معذوری میں 50فیصدتک کمی لائے جاسکے۔