سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 متعارف کرانے کی باضابطہ تاریخ دیدی

سیﺅل: مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی نے سام سنگ نے اپنا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8 رواں سال 23 اگست کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 متعارف کرانے کی باضابطہ تاریخ دیدی

سیئول: مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی نے سام سنگ نے اپنا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8 رواں سال 23 اگست کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی اس فون کی لانچنگ کیلئے دعوت نامے کے طور پر ایک تصویر جاری کی جس میں فون کی تفصیلات تو موجود نہیں مگر اس سے یہ عندیہ ضرور ملتا ہے کہ یہ فون بھی بیزل لیس اور ایج ٹو ایج ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔اور ہاں نوٹ سیریز کے دیگر فونز کی طرح اس نئی ڈیوائس کے ساتھ بھی ایس پین اسٹائلوس موجود ہوگا جس کی جھلک دعوت نامے میں بھی موجود ہے۔
یہ فون 6.3 انچ انفٹنی اسکرین کے ساتھ ہوگا جو کہ سام سنگ کا سب سے بڑا ڈسپلے فون بھی ثابت ہوگا۔اسی طرح سکس جی بی ریم، اسنیپ ڈراگون 835 یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس 8895 پراسیسر، ڈوئل 12 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ اور 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری اس فون کی خصوصیات کا حصہ ہیں اور اس بار سام سنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیون کی طرح اس کی بیٹریاں پھٹنے کے واقعات سامنے نہ آئے اور اس حوالے سے تمام بیٹریوں کی ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ سام سنگ کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہونے والا ہے جس کی قیمت ایک ہزار سے 11 سو ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔