ایران سے نمٹنے کیلئے امریکا تیاری کرنے لگا:پومپیو

ایران سے نمٹنے کیلئے امریکا تیاری کرنے لگا:پومپیو

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی CIA کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کےمطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران سے نمٹنے کیلئے نئی پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی CIA کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت تہران میں حکمران نظام سے نمٹنے اور خطے میں ایرانی توسیع کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کی پالیسیوں کے حوالے سے بنیادی تبدیلیوں کیلئے کوشاں ہے۔
سکیورٹی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو نے باور کرایا کہ ایران دنیا بھر میں امریکی مفادات کے لیے سب سے خطرناک ریاست ہے۔انکے مطابق ایرانی نظام کے حوالے سے امریکی پالیسی میں ہونے والی تبدیلی واشنگٹن کی جانب سے نئی حکمت عملی پر عمل درامد سے واضح ہو جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت شام میں اپنے رسوخ کو بڑھانے کے واسطے کوشاں ہے اور عراقی سرحد کو عبور کر کے اس کو شام کے ساتھ مربوط کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے آغاز کر دیا ہے اور ابتدائی اقدامات کے طور پر صدر ٹرمپ نے خطے کے ممالک کا اتحاد قائم کرنا شروع کیا ہے تا کہ ایرانی توسیع کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ طور پر میدان صاف ہو سکے"۔