حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا

حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا

مقبوضہ کشمیر : وادی کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو کشمیریوں پرمظالم اور انکی شہادت پر ہونے والے احتجاج میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ وہ کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت نہ کر سکیں۔
یاسین ملک آج سری نگر میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کی سربراہی کرنے والے تھے لیکن انھیں پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری تب عمل میں لائی گئی جب وہ نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران سری نگر میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی جانب بڑھ رہے تھے۔