بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا بھرپور جواب، 3 دشمن فوجی ہلاک

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے3بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لیپا سیکٹر کے گاؤں گھی کوٹ اور مندال میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جہاں لوگ نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے۔ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 4 شہری زخمی ہوئے۔پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ بھارت کی 3 چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کی درخواست پر پاک۔ بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا، جس میں بھارت کی طرف سے پاک فوج پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فوج ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی عمل سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ان لوگوں کو کیسے کو نشانہ بنا سکتی ہے، جنہیں ہم اپنا شہری سمجھتے ہیں۔