نامور شاعر اور کئی قومی نغموں کے خالق پروفیسر حسن اکبر کمال کراچی میں چل بسے

 نامور شاعر اور کئی قومی نغموں کے خالق پروفیسر حسن اکبر کمال کراچی میں چل بسے

کراچی: ملک کے نامور شاعر، ماہر تعلیم اور کئی قومی نغموں کے خالق پروفیسر حسن اکبر کمال کراچی میں چل بسے۔ان کے لکھے گئے ملی نغمے قوم کبھی بھلا نہیں سکے گی۔ان کی نمازجنازہ کل ادا کی جائے گی.

پروفیسر حسن اکبر کمال 14 فروری 1946 کو آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کم عمر ی سے ہی شاعری شروع کی ۔پروفیسر حسن اکبر کمال نے متعدد قومی نغمے تحریر کئے۔جن میں ہر دلعزیز " ہم ہیں پاکستانی،ہم تو جیتیں گے، ہاں جیتیں گے"۔وہ غزل، گیت نگاری اورنعت، سلام و منقبت نگاری میں یکساں دستر س رکھتے تھے۔"مولاتیرا کرم مولا" کو پورے پاکستان سمیت پورے عالمِ اسلام میں پسند کیا گیا۔"قسم اس وقت کی" ملی نغمہ انہوں نے آئی ایس پی آر کیلئے لکھا ۔
ان کے لکھے گئے گیتوں نے پی ٹی وی پہ دھوم مچائی۔
1980 میں ان کے شعری مجموعے خزاں میرا موسم پر پروفیسر حسن اکبر کمال کو آدم جی ادبی ایوارڈ بھی دیاگیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں