اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل کی ”موشن اسٹل “ ایپ متعارف

نیویارک: معروف سرچ انجن گوگل نے آئی فون میں کامیابی حاصل کرنے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی موشن اسٹل نامی ایپ متعارف کروادی ۔ گزشتہ سال گوگل نے اس ایپ کو آئی او ایس کے لیے متعارف کرایا تھا اور اب یہ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ایپ کے ذریعے صارفین دو طرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، یعنی ایک تو موشن اسٹل ہے جس میں تین سیکنڈ کا ویڈیو لوپ کلپ بنایا جاسکتا ہے جو کہ لائیو فوٹوز کا متبادل قرار دیا جارہا ہے۔دوسرے فیچر کو فاسٹ فارورڈ کا نام دیا گیا ہے جو کہ زیادہ دلچسپ ہے جو کہ گوگل کی جانب سے انسٹاگرام کی ہائپر لیپس ایپ کا متبادل ہے جو کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔
اس فیچر کے تحت صارفین ویڈیو ریکارڈ کریں گے تو وہ خودکار طور پر اسٹیبلائز ہوجائے گی اور اوریجنل رفتار سے دو سے آٹھ گنا تیز فاسٹ فارورڈ ہونے لگے گی۔پچیس سیکنڈ کی اس ویڈیو کو پراسیس کرنے میں صرف ایک منٹ لگتا ہے۔یہ ایپ اینڈرائیڈ 5 اور اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹم والے اینڈرائیڈ فونز میں اس لنک سے ڈاو¿ن لوڈ کرکے استعمال کی جاسکتی ہے۔