تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان
کیپشن: احمد مغل نے بیٹوں اور بھائیوں کے ناروا سلوک سے تنگ آ کر خود کشی کی۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

تاندلیانوالہ: پنجاب کے دو حلقوں سے آزاد کھڑے ہونے والے امیدوار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدوار محمد احمد مغل نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے۔

مزید پڑھیں: حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس فیصلہ آج سنایا جائیگا

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد احمد مغل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا،دو آزادحیثیت سے پک اپ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے تھے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ محمد احمد مغل کا بیٹوں سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے خود کو گولی مار لی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

آزاد امیدوار محمد احمد مغل کے خودکشی کرنے کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 103 میں انتخابات منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل کراچی کے حلقہ پی ایس 87 میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شریف احمد کے انتقال کی وجہ سے پولنگ ملتوی ہوئی ہے۔ ریٹرنگ آفسیر پردیپ کمار نے انتخاب ملتوی ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں