میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم
کیپشن: الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں، ڈاکٹر عاصم۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کراچی کی عدالت میں ہوئی جس میں وہ پیش ہوئے۔ اس موقع پر سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سمجھتا ہو کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں۔ میں اپنے اور اہلیہ کے علاج کے لیے بیرون ملک جا رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے او ایک مرتبہ پھر سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں