غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 4 فلسطینی شہید
کیپشن: ایک ہفتے کے دوران صہیونی فوج کی یہ دوسری کارروائی۔۔۔فوٹو/ بشکریہ دی گارڈین

غزہ: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے کے دوران یہ صہیونی فوج کی یہ دوسری کارروائی ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے متعدد ہوائی اور زمینی حملے کیے اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اورا سرائیل میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین اور روس کا شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں کچھ ماہ سے جاری فلسطینی احتجاج میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 140 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں