ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے، عائشہ عمر

ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے، عائشہ عمر
کیپشن: فلم انڈسٹری میں کسی کو اچھا مقام مل جائے تو پھر وہ ٹی وی پر کام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے، عائشہ عمر۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تو اس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اور آگے بڑھنے کیلئے ایک طریقہ کار بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہو جائے تو پھر اس کو ٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کو اچھا مقام مل جائے تو پھر وہ ٹی وی پر کام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں: جھانوی کپور اورایشان کھتر کا کبھی کالج نا جانے کا اعتراف
 

عائشہ عمر نے کہا کہ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اور مقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اور انہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دور نہیں رہا جب ایک مقبول فنکار کسی ایک میڈیم تک خود کو محدود رکھ لے۔

ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بہت کام کیا۔ ٹی وی پر ایکٹنگ کی اور بطور میزبان بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ اس کے علاوہ میوزک کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکار میں اگر ٹیلنٹ ہے تواس کو ضرور موقع ملنا چاہیے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں