اڈیالہ جیل : کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی

اڈیالہ جیل : کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی: ایون فیلڈ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اپنی قانونی ٹیم سے ایون فیلڈ کیس میں سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کررہے تھے۔جیل انتظامیہ کے مطابق طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل میں آچکی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی کیپٹن (ر) صفدر کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنگاپورایئر لائنزچوتھی بار دنیاکی بہترین ایئر لائن قرار 

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ 8 جولائی سے اڈیالہ میں قید ہیں۔