میٹرک نتائج،دانش سکول کے طالبعلم نے 1100 میں سے 1091 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

میٹرک نتائج،دانش سکول کے طالبعلم نے 1100 میں سے 1091 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ لاہور بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد سے زیادہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

دانش سکول فاضل پور کے ہونہار غریب طالبعلم وسیم یاسین نے 1100 میں سے 1091 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ذرائع کے مطابق نمایاں پوزیشنیں لینے والے طلبا ءکے اعزاز میں تقریب میں طلبا کو لیپ ٹاپ اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔

سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80فیصد رہا۔امتحان میں 87 ہزار 613 طلباءوطالبات نے شرکت کی جن میں سے 70 ہزار 578 نے کامیابی حاصل کی،میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔وسیم یاسین کو لیپ ٹاپ اور پچاس ہزار روپے انعام سے نوازہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے دیگر طلبہ و طالبات کہتے ہیں کہ خوشی ہے کہ آج اللہ نے محنت کا ثمر دیا ،طلبا نے کامیابی کا سہرا والدین اور اساتذہ کے سر سجا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

خیال رہے کہ رواں سال لاہور بورڈ سے میٹرک میں 2 لاکھ 34 ہزار 671 طلبا نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے ایک لاکھ 74 ہزار63 طلبہ و طالبات نے کامیابی اپنے نام کی۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد وسیم اور توصیف افضل کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں