حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

03:49 PM, 21 Jul, 2018

Read more!

 راولپنڈی: انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے لیگی رہنما کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی اور حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی دی ہوئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن میں اپنی حتمی دلائل مکمل کیے۔فیصلے کے وقت حنیف عباسی،چودھری تنویر اور دیگر ن لیگی قیادت بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی جبکہ حنیف عباسی نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی۔

حنیف عباسی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جو دوائیں فروخت کی گئی ہیں ان کی بینک ٹرانزکشن موجود ہیں، اے این ایف نے جو ریکارڈ دیا وہ ادھورا تھا، صرف لیبارٹری رپورٹ دی گئی،گولیوں کی پروڈکشن اور ان میں ایفیڈرین کی مقدارکا نہیں بتایا گیا۔وکیل صفائی نےعدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزکشن کاریکارڈ بھی پیش کیا۔

وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا  اور کہا کہ فیصلہ تین سے چار گھنٹےمیں سنایا جائے گا،فیصلے سے قبل کمرہ عدالت ن لیگ کے کارکنوں سے کچھا کھچ بھر گیا جس پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔خیال رہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے ہی انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔


ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم اعلیٰ عدالت نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کےخلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کی۔

مزیدخبریں