امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک : امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1230۔89 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 7.10 ڈالر (0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 1231.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1229.23 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1229.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1224.55 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے سودے معمولی اضافے کے ساتھ 1224.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔