ملک میں صدارتی انتخابات رواں سال اگست میں ہوں گے

ملک میں صدارتی انتخابات رواں سال اگست میں ہوں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے ، جبکہ صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت آٹھ ستمبر کو پوری ہو جائے گی‘عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے ‘ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم ‘اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کابینہ تشکیل دی جائیگی جس کے بعد صدر مملکت کا انتخاب کیاجائیگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ملک کا سربراہ چور اور ڈاکو ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا: عمران خان
  

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے بعد چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کئے جائیں گے ۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نئی اسمبلیوں کے حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن میں کامیاب ہو کر نواز شریف کو جیل سے باہر نکالیں گے: شہباز شریف
  

عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم ،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کابینہ تشکیل دی جائے گی جس کے بعد صدر مملکت کا انتخاب کیاجائیگا جبکہ صدر مملکت کے انتخاب کے بعد چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندر صدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں