منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور قرار

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور قرار
کیپشن: image by facebook

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حسین لوائی و دیگر کے خلاف مقدمے کے چالان میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا۔

ایف آئی اے نے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا عبوری چالان سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جمع کرایا۔

ایف آئی اے نے نجی بینک کے چئیرمین حسین لوائی سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو مفرور قرار دیا گیا۔ اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیئے:نازیبا زبان کا استعمال:ایازصادق، فضل الرحمٰن، پرویزخٹک کو حلفیہ بیان جمع کرانے کی ہدایت
 
 
حسین لوائی و دیگر کے خلاف درج مقدمے میں مفرور ملزمان میں انور مجید اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے ، ایف آئی اے حسین لوائی سمیت 32 افراد کے خلاف بےنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر اربوں روپے کی ٹرانسیکشنز ہوئیں ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ اکاؤنٹس 2014 میں چند ماہ کے لیے کھولے گئے تھے، ان اکاؤنٹس کی تحقیقات 2015 میں شروع ہوئی تھی تاہم دباؤ کے باعث ایف آئی اے نے یہ تحقیقات روک دی تھیں۔

ان بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانسیکشنز ہوئیں، ایک دوسرے بینک کے اکاؤنٹ میں ایکویٹی کی خاطر اربوں روپے بھی بھیجے گئے، بینک اکاؤنٹس مختلف لوگوں کے نام پر جعلی کاغذات پر کھولے گئے، ان افراد سے جب تحقیقات ہوئی تو انہوں نے ان اکاؤنٹس سے لاتعلقی ظاہر کی۔