انتخابات میں مینڈیٹ کے مطابق خدمات انجام دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انتخابات میں مینڈیٹ کے مطابق خدمات انجام دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: image by facebook

راولپنڈٰ ی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات2018 کے پرامن انعقاد کے لیے فوج کی خدمات مانگ لی ہیں اور فوج اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے خدمات انجام دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات 2018 کے لیے فوج سے خدمات آئین کی شق 220 اور 245 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

94ff385f6c686f1765f7cd511ea4b89a

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فوج اپنے مینٹڈیٹ میں رہتے ہوئے پاکستان کے عوام کو پرامن ماحول میں شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابات کویقینی بنائےگی۔

خیال رہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی جانب سے ملک میں شفاف انتخابات کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے جبکہ دیگر کئی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی اور رکاوٹوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔