عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا

09:13 PM, 21 Jul, 2018

کرک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کرک میں جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکیل دیا۔

عمران خان کرک میں جلسے کے لیے اسٹیج پر چڑھے تو تحریک انصاف کے این اے 34 سے امیدوار شاہد خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے لیکن چیئرمین تحریک انصاف نے اسٹیج پر اچانک شاہد خٹک کو دھکیل دیا۔ شاہد خٹک عمران خان سے پہلے جلسے کے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر عمران خان نے انہیں پیچھے دھکا دے کر روک دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:میں نے ن لیگ سے اس طرح وفاداری نبھائی جیسے سگا بھائی نبھاتا ہے: چوہدری نثار
 
 شاہد خٹک کو کپتان کی جانب سے پیچھے روکنے کے باوجود انہوں نے اسٹیج پر آنے کے بعد عمران خان کے آگے کھڑے ہونے میں کوئی شرم محسوس نہ کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کے پارٹی کارکنوں پر غصے اور انہیں دھکا دینے کی ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن میں کامیاب ہو کر نواز شریف کو جیل سے باہر نکالیں گے: شہباز شریف
  

اس موقع پر تھپڑ کھانے والے امیدوار شاہد خٹک کا کہنا تھا یہ ایک تاریخی جلسہ تھا ،خان صاحب کو نہیں پتہ چلا کہ میں پیچھے آرہا ہوں اس لیے انہوں نے غیر ارادی طور پر مجھے تھپڑ دے مارا اور ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔ تاہم امیدوار کو یوں تھپڑ جڑ دینا افسوسناک ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یہ رویہ ان کے لیے پریشانی پیدا کرسکتا ہے۔

 

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

 

مزیدخبریں