وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن:عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ،واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس آمد پر وزیر اعظم کاوالہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جبکہ وزیراعظم آج ورلڈبینک کے صدرسے ملاقات کرینگے ۔

e59e718c3fbd10c0a6bdfd54067bfff2

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی کل امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات شیڈول ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کے دو دور ہونگے۔جس میں پاک امریکہ تعلقات ،خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت ہو گی۔ٹرمپ عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگے۔

5b56b06821cdd02cedf9b9919cf76c4a

یاد رہے کہ2018 میں انتخابات جیتنے کے بعد وزیراعظم کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، پاک فوج کے سربراہ بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔

9bcfc8064d9fa6773a3bd5c401d3d1c0

اس کے علاوہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور زلفی بخاری ان کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی امریکہ میں موجود ہیں۔

f3ad9779e950154ffa103cb28ab0f875

عمران خان اپنے تین روزہ دورہ میں امریکی میڈیا کو انٹرویوز دیں گے جبکہ واشنگٹن میں موجود پاکستانیوں کے بڑے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ ان کی ملاقات شیڈول کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے امریکہ میں موجود پاکستانی بزنس مینوں سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔