پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، ترجمان پاک فوج

پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، ترجمان پاک فوج

واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، اب سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی عوام اورسیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ سے ملکر بحالی کا کام جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے، وہاں فوج کی مدد سے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ میجرجنرل آصف غفور نے پاک افغان سرحد پر باڑ کوسیکیورٹی کیلئے اہم قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے۔

اس سے دہشتگردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔