اپوزیشن کے کئی رہنما اربوں کی کرپشن کرتے پکڑے گئے، جہانگیر خان ترین

اپوزیشن کے کئی رہنما اربوں کی کرپشن کرتے پکڑے گئے، جہانگیر خان ترین
کیپشن: Image Source: Jahangir Khan Tareen Twitter Account

لاہور: جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنما سمجھتے ہیں کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک سیاسی انتقام ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر امریکا گئے ہیں۔ دورے سے پاک، امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی ۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن  اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنما اربوں کی کرپشن کرتے پکڑے گئے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے کالے کرتوت اب عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔ملک میں بلا تفریق کڑا احتساب ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، انہوں نے فاٹا کے پرامن الیکشن کے انعقاد پر فوج اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔