صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔

 

تفصیلات کے مطابق ،سینیٹ سیکرٹیریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس یکم اگست دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق ، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے 23 جولائی کو بلائے گئے اجلاس میں ووٹنگ نہ ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے 23 جولائی کو اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا تھا۔

 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ریکوزیٹ کیے گئے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکتی۔