واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی امریکی تاجروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں نے پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کو سراہا اور توانائی و سیاحت سمیت سرمایہ کاری کے دیگر اہم شعبوں دلچسپی کا اظہار کیا ۔
واشنگٹن میں وزیراعظم سے امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین جاوید انور نے بھی ملاقات کی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے امریکا پہنچے پر امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور پاکستان ہاوٴس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔