یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ دے گا

یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ دے گا
کیپشن: گرانٹ امن و امان کی بہتری کے لیے بروئے کار لائی جائے گی، مشترکہ اعلامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ مہیا کرے گا۔

گرانٹ امن و امان کی بہتری کے لیے بروئے کار لائی جائے گی، پروگرام کا دائرہ کار خیبر پختونخواہ، انضمام شدہ فاٹا کے علاقوں اور بلوچستان پر ہوگا، پروگرام اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی، یو این وومن، اور یو این او ڈی سی کے زریعے سرانجام دیا جائے گا۔

اس موقع پر ہیڈ یورپی یونین پاکستان نے کہا کہ ہم پروگرام کی تیاری اور اس کی معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جب کہ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری اقتصادی و سماجی پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔