چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب

 چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب
کیپشن: میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی غیر معمولی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہوا۔

پی بی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے 3 منتخب ممبرز کی سیٹوں میں اضافے کی قرار داد منظور کی گئی۔ چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کو  پی بی اے  بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر منتخب کر لیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا تھا میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش ہے۔ چینل 24 فور کے محسن نقوی اور مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی بھی بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔