بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا، فواد چودھری

بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا، فواد چودھری
کیپشن: نماز گھڑی دیکھ کر ہو سکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا، فواد چودھری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے اور بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔ بادلوں پر بحث کریں گے تو پھر آپ کی مرضی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علماء کرام پہلے یہ طے کر لیں، نماز گھڑی دیکھ کر ہو سکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا۔

فواد چودھری کا بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آ چکا ہے اور رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آئے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں ذوالحج کا چاند آج نظر آ جائے گا۔