پاکستان میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے  

Eid-ul-Adha is being celebrated with religious fervor in Pakistan today
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں فرزندان اسلام عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام چھوٹۓ بڑے شہروں، قبصوں اور دیہاتوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز کے اجتماعات ہوئے۔

علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پاکستان بھر کے مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز نتھیا گلی میں ادا کی جہاں وہ اپنے اہلخانہ کیساتھ عید کی چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

صدر مملکت نے عید کی نماز ایوان صدر میں ادا کی۔ سابق صدر آصف زرداری نے نماز عید بلاول ہاؤس کراچی میں ادا کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالاضحی کی نماز سیہون شریف میں ادا کی۔

گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ کوئٹہ میں جبکہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منا رہے ہیں۔

عید کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی اور کرونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے اجتماعات سیکورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

بارش کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے اجتماعات مساجد میں منعقد کئے گئے تھے۔