میٹھا کھانے کے نقصانات  

Disadvantages of eating sweets
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: میٹھی اشیا اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کی جائیں تو اس سے صحت پر منفی اثرات مرتب  ہوتے ہیں اسی لئے میٹھی غذاؤں کا استعمال اعتدال میں ہونا چاہیے۔

میٹھا نہ کھانے سے صحت پر بے شمار طبی فوائد مرتب ہوتے ہیں جن میں چہرے پر جھریوں کا عمل رُک جانا، کم عمر نظر آنا، خطرناک بیماری سے بچاؤ، جسم کا اپنی اصل ساخت میں آ جانا، شریانوں میں خون کی روانی برقرار رہنا اور شوگر جیسی خاموش سے بچائو شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی زیادہ کھانے سے ذہنی دباؤ محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر میٹھا کھانا چھوڑ دیا جائے تو اس سے وزن میں کمی آتی ہے اور چربی بھی پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ میٹھا کھانے سے دانتوں کی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ اس سے نیند میں بھی خلل پیدا ہوتا ہے۔ اگر سونے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھا لی جائے تو اس سے جسم میں شوگر کا لیول کم ہو جاتا ہے لیکن اگر میٹھا کھانا چھوڑ دیں تو نیند کا معیار بہتر ہو جائے گا۔

ماہرین طب کے مطابق چینی یا شکر کا استعمال چھوڑ دیا جائے تو وہ جسم میں سوزش، ورم اور پیدا نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ بخار، نزلہ اور زکام کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ الرجی اور دمہ کی علامات سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے جبکہ ہارٹ اٹیک اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔