انڈین شہری دربدر، علاج کیلئے جمع کیے لاکھوں روپے ‘’چوہے’’ کھا گئے  

Millions of rupees collected for treatment of Indian citizens were eaten by
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی : بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بزرگ شہری نے اپنے علاج معالجہ کیلئے تقریباً 4 لاکھ روپے کوڑی کوڑی کرکے جمع کئے لیکن اسے چوہے کھا گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریڈیا نامی یہ شہری کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے، اس نے اپنے علاج اور آپریشن کیلئے یہ رقم جمع کی تھی۔

بتایا جا رہا ہے ریڈیا نامی یہ انڈین شہری سبزی فروش ہے۔ اس نے عمر رسیدہ ہونے کے باوجود محنت جاری رکھی تاکہ وہ کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کرا سکے، اس نے گھر کے اندر ہی پائی پائی جوڑ کر یہ پیسے اکھٹے کئے تھے۔

معمر بھارتی شہری نے انڈین حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کرنسی نوٹ تبدیل کروائے یا میرا علاج کروائے۔