پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 40 افراد جاں بحق، 2579 نئے کیس رپورٹ

Corona kills 40 more in Pakistan, 2579 new case reports
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد سے انتقال کر گئے اور 2579 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41186 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2579 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.26 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22888 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 939 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 34 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 51529 ہو گئی ہے۔