آزاد کشمیر الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی

آزاد کشمیر الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی
سورس: file photo

مظفرآباد : آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، ‏جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے15باغ سےجےآئی کےامیدوار پی ٹی آئی کےحق میں دستبردار ہو ‏گئے ہیں۔ عبدالرشیدترابی نےساتھیوں سمیت تنویرالیاس کی حمایت کااعلان کیا ہے۔

عبدالرشیدترابی کا کہنا ہے کہ ساتھیوں سمیت حلقےکےوسیع ترمفادمیں دستبرداری کافیصلہ کیا ‏ساتھیوں سےکئی دن سے مشاورت کا عمل جاری تھا اور وفاقی وزراکی جانب سےبھی مفاہمت ‏کےلیےرابطےجاری تھے یہ مفاہمت صرف حلقہ وسطی باغ کی سطح پرہے۔

 تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیرمیں دوتہائی اکثریت سے ‏حکومت بنائےگی تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کےنئے دور کا آغاز کرےگی۔

حلقہ غربی باغ آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کو حمایت ملنے لگی ہے۔ اپربیلٹ سے سیاسی ‏رہنماؤں کی بڑی تعدادتحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہے۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ انشااللہ 25جولائی کو تحریک انصاف کشمیر سےبھاری اکثریت سےکامیاب ‏ہوگی، ن لیگ اور پی پی کو الیکشن سے قبل عوام نے مسترد کر دیا آزاد کشمیر نے عالمی سطح پر ‏کشمیر کا مقدمہ لڑنے والے عمران خان کے حق میں فیصلہ کر لیا۔