قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگئی
سورس: file photo

لندن : دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی اسکواڈ مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگیا،پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ پر مشتمل ہوگا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کو ایک روز آئسولیشن میں گزارنا ہوگا۔ جہاں پوری ٹیم کے کورونا کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ 
قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی 20کےبعددو ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور  25 اگست کووطن واپس آئے گی ۔

دوسری طرف پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ 

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 18 رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار ‏کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی ویسٹ انڈیز اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے، شیلڈن کوٹرئیل ، شیمرون ہیٹمائر، اوشین تھومس ‏کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

کرس گیل، نکولس پورن، فیبین ایلن، ڈوئین براوو، فیڈل ایڈورزڈ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ‏ہے۔

اوپنر آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، ایون لیوس، اوبیڈ مکوئے، سمنز اور ہیڈن والش ‏جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔