پشاور میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پشاور میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
سورس: file photo

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ۔

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 10 گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنےکے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

 اس کے علاوہ سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے بھی ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیزکرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلابی ریلے اور ندی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی۔ دیامر کےکئی مضافاتی علاقوں کی منقطع رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں، نواحی علاقہ "تھور میک" کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے متعدد گھر، زرعی زمینیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی، جس کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔