سعودی شہزادی نوف بن خالدبن عبداللہ بن عبدالرحمان آل سعود چل بسیں

سعودی شہزادی نوف بن خالدبن عبداللہ بن عبدالرحمان آل سعود چل بسیں
سورس: file photo

ریاض : سعودی شہزادی نوف بن خالدبن عبداللہ بن عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں ۔

سعودی شاہی خاندان کی طرف سے اس افسوسناک خبر کی اطلاع ایوان شاہی کی جانب سے منگل کو  جاری ایک بیان میں دی گئی ۔  

شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن آل سعود، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سب سے ‏بڑے بیٹے شہزادہ فہد بن سلمان کی بیوہ تھیں۔شہزادہ فہد کا انتقال 46 برس کی عمر میں 2001 میں ہوا تھا۔

شاہی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نوف کی نماز جنازہ بدھ کے روز ریاض کی امام ترکی جامع ‏مسجد میں ادا کی جائے گی۔

شہزادی کے انتقال پر عوامی شخصیات اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ‏مرحومہ کے ‏لیے دعائے مغفرت کی ہے۔