الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع 

الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ 
واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں جلسے کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو نوٹس جاری کئے تھے جس پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماو¿ں نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں