انٹربینک میں ڈالر 227 روپے کا ہو گیا 

انٹربینک میں ڈالر 227 روپے کا ہو گیا 

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جو انٹربینک میں 227 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 2.08 روپے اضافے کے بعد 227 روپے ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 228 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کم ہو کر 40129 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 93 پیسے کے اضافے کے بعد 224 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا اور اضافے کا یہ رجحان آج بھی جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں