زرداری اور شہباز کو این آر او ٹو دے دیا گیا، عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عمران خان 

زرداری اور شہباز کو این آر او ٹو دے دیا گیا، عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی امریکی سازش سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت نے پہلے ساکھ سے محروم ای سی پی کی سربراہی پر فائز بددیانت اور متعصب چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی معاونت سے سرکاری اور حکومتی مشینری کے ذریعے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نہایت باشعور اور پرعزم عوام نے اپنی ثابت قدمی سے ان کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔اب جرم کی دنیاکےبادشاہ زرداری اور شہباز این آر او ٹو لینے کے بعد ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے نہایت بے رحمی سے لوٹی گئی دولت استعمال کرتے ہوئے قانون کا مذاق اڑانے اور آئین پامال کرنے میں مصروف ہیں ۔میں پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ جیسے انہوں نے17جولائی کو گھروں سےنکل کرپنجاب کےضمنی انتخاب پر ڈاکےکامنصوبہ ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج پھرملک بھرمیں احتجاج کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے نکلیں۔ میں رات 9 بجے خطاب کروں گا ۔ سری لنکا کو ایک مثال بننے دیجئےکہ اس میں بدمعاشوں،انکےسرپرستوں اور ECPکیلئےواضح پیغام ہےکہ عوام آپکو پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پرہاتھ صاف کرنےکی قطعاًاجازت نہیں دینگے۔

مصنف کے بارے میں