عمران خان نے اپنے 178 ایم پی اے پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو فروخت کردیے: خواجہ آصف 

عمران خان نے اپنے 178 ایم پی اے پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو فروخت کردیے: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں حکومتی اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا، پاکستان کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ شفاف الیکشن پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی ،مریم نواز کے بھرپور جلسوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی شناخت بنائی ،ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے 5 سیٹیں حاصل کیں اور دو لاکھ زائد ووٹ حاصل کیے ، پنجاب میں ن لیگ کا بیانیہ مسترد نہیں ہوا ۔

جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پی آئی ڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پنجا ب میں 20 سیٹیوں میں سے 7 سیٹوں پر ہمارے امیدوار ہی نہیں تھے ، 2018 کے الیکشن کے بعد ان ضمنی الیکشن میں 2 لاکھ ووٹ زائد لئے ہیں ، ان ضمنی الیکشن میں ان 20 سیٹوں میں سے 5 سیٹیں ہم حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، مریم نواز کے بھرپور جلسوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی شناخت بنائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان ضمنی الیکشن میں نے اپنی پوزیشن پہلے سے بہتر کی ہے ، ہمارے ووٹ اور سیٹیں بڑھیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ووٹوں کی خریدو فروخت کےلئے ہوائی جہاز اڑائے گئے اور لوگوں کے گلے میں پٹے پہنائے گئے اور اسکے بعد کہا گیا کہ پرویز الہی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے ،اب اس ڈاکو کوپی ٹی آئی حکومت دے رہی ہے ،اپنے 178 اراکین کو فروخت کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگا کہ ہم خریدو فرخت کر رہے ہیں، جن لوگوں نے بیان حلفی دیئے ان کے لئے ایک ہی جگہ سے اسٹام لئے گئے اور تصدیق بھی ایک ہی شخص نے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے ضمنی الیکشن اتنے شفاف ہیں کہ ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ، ماضی میں ڈسکہ الیکشن سب کے سامنے ہے ، ریٹرنگ افسران لاپتہ ہوئے، لوگوں کو اغوا کر کے چاول کے شیلر پر لے جایا گیا ، اسی شیلر کا مالک آج وعدہ معاف گواہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کی انتظامیہ کے پاکستان کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ شفاف الیکشن پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی ، سیاسی طور پر اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کا بیانیہ مسترد نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آرٹی ایس بیٹھ گیا، 2013 کے الیکشن میں بھی سوالیہ نشان اٹھے ، 2008 اور 2002 کے الیکشن میں بھی سوالات اٹھے ، ووٹ کی عزت کا تحفظ کیا، ووٹ کو پامال نہیں ہونے دیا ، ن لیگ نے 17جولائی کے شفاف الیکشن کرائے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں حکومتی اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا ، ہمیں کوئی گلہ نہیں ، اپنی پارٹی قیادت کے ساتھ وفاداری پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا ۔ انہوں نےکہا کہ آج وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کی تقرری کی ہے ،آفتاب سلطان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، جہاں بھی کام کیا اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کیا ۔

مصنف کے بارے میں