انتظامیہ تحفظ یقینی بنائے ،ایم پی اے اپنی مرضی سے بلاخوف و خطر ووٹ دے سکیں گے : لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ 

انتظامیہ تحفظ یقینی بنائے ،ایم پی اے اپنی مرضی سے بلاخوف و خطر ووٹ دے سکیں گے : لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کے صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم پی اے اپنی مرضی سے بلاخوف و خطر ووٹ دے سکیں گے۔ 

جسٹس عالیہ نیلم نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور دیگر کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ انتظامیہ کسی امیدوار کی جانبداری نہ کرے ۔وزارت اعلیٰ کے دونوں امیدواروں کی مشاورت سے الیکشن پرامن کرایا جائے۔

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ قواعد و ضوابط کے تحت وزیر اعلیٰ کے انتخابات کرائے جائیں۔انتظامیہ کسی امیدوار کو فیور نہ دے۔ سیکورٹی کو فول پروف رکھا جائے ۔ وزارت اعلیٰ کا الیکشن پرامن کرایا جائے۔ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری ارکان اسمبلی کا تحفظ یقینی بنائیں۔ 

مصنف کے بارے میں