پرویز الہٰی نے دھوکا دیا، حمزہ شہباز کی فتح کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا: زرداری 

پرویز الہٰی نے دھوکا دیا، حمزہ شہباز کی فتح کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا: زرداری 
سورس: File

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان  نے ملاقات کی ہے۔  پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی قیادت میں ملاقات بلاول ہاؤس میں  ہوئی۔پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 

پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو  کرتے ہوئے آصف علی زرداری  نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔  پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے  ۔ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا  حمزہ شہباز کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں؟  ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے، مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا  میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا  ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے،   پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں  ۔مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

  چودھری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف شریف اور مریم نواز کو چودھری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ چودھری پرویز الہٰی  میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے۔  مسلم لیگ ن نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلی بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی۔    میں کمٹمنٹ پوری کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں