5، 6 ووٹ ادھر ادھر ہوسکتے ہیں ، پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بن بھی گئے تو چلنے نہیں دینگے: رانا ثنا 

5، 6 ووٹ ادھر ادھر ہوسکتے ہیں ، پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بن بھی گئے تو چلنے نہیں دینگے: رانا ثنا 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پرویز الہٰی  کے پاس آٹھ ووٹ زیادہ ہیں۔پانچ ووٹ ادھر ادھر ہو گئے تو ان کو شکست ہو جائے گی ۔ ہماری پوری کوشش ہے چودھری پرویز الہی نا جیت پائیں ورنہ تحریک عدم اعتماد پر تحریک عدم اعتماد لائیں گے ان کو نہیں چلنے دیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ایک صفحے کےخلاف ہیں۔اسٹبلشمنٹ کااپنا صفحہ ہے وہ اُس پر رہے۔ انہیں نا حکومت کے صفحے پر ہونا چاہئے نا اپوزیشن کے۔ سو فیصد نہیں کہہ سکتا مگر اس وقت اسٹبلشمنٹ کافی حد تک نیوٹرل اور عدلیہ آزادہے۔ہمیں بغیر سپورٹ والا فری فیئر الیکشن چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔سزاؤں کے فیصلے عدلیہ کے پاس ہیں امید ہے وہ جلد انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے۔پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد دھرنا لے کر آئی تو پوری ”خاطرمدارت“ کریں گے۔یہ ڈی چوک میں دھرنا لے کر آئیں گے تو ان سے زیادہ ہمارے بندے شاہراہِ دستور پر ہوں گے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہم پر لاہور آنے پر پابندی لگائیں گے تو ہم ان کے سندھ، اسلام آباد اور بنی گالہ آنے پر پابندی لگا دیں گے۔پنجاب میں جیت کے بعد انتخابات کرانا عمران خان کے ہاتھ میں ہو گا، خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ کر وہ مرکز کو انتخابات میں جانے کا دباؤ بڑھا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں