عمران خان جھوٹے اور منافق ہیں ، چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں : مریم اورنگزیب 

عمران خان جھوٹے اور منافق ہیں ، چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں : مریم اورنگزیب 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر، چئیرمن نیب، چیف جسٹس پاکستان، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پولیس پنجاب، ایس ایچ بننا چاہتے ہیں عدم اعتماد اور خرید و فروخت کے فرق کو سمجھو۔ 

عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشنر پر فارن فنڈنگ کیس کا غصہ نکال رہے ہیں ۔عمران خان یہ سکندر سلطان ہے جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آ جائے ۔عمران صاحب چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹا ، منافق اور چور ہے ۔پیسہ 2018, سینٹ ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور ڈسکہ میں عمران ووٹ چور نے چلایا تھا ۔وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندہ عمران خان کا ہے ۔عمران خان تمہارے کے ممبران آپ پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں