طیاروں کی کمی کے باعث قومی ایئر لائن کی 12 پروازیں منسوخ

طیاروں کی کمی کے باعث قومی ایئر لائن کی 12 پروازیں منسوخ

لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن نے طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث لاہور آنے اور جانیوالی بارہ ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے آپریشن بدنظمی سے دو چار ہو گیا ہے۔

طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث لاہور آنے اور جانیوالی بارہ ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز چھ سو باون منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح اسلام آباد سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے چھ سو ترپن بھی منسوخ کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو سولہ اور لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو سترہ منسوخ کر دی گئی۔ کوئٹہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو تئیس اور لاہور سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو بائیس بھی منسوخ کر دی گئی۔

طیاروں کی کمی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔ لاہور سے رحیم یار خان جانے والی پی آئی اے کی پرواز چھ سو اکیاون منسوخ جبکہ رحیم یار خان سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے چھ سو باون بھی منسوخ کر دی گئی۔ غیر ملکی پروازیں بھی پی آئی اے کے طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث منسوخی کا شکار ہوئیں۔ جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز چار سو اکہتر منسوخ، لاہور سے ابوظہبی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے دو سوتریسٹھ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دوحہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے دو سو نوے اور لاہور سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو نو کو بھی منسوخ کر دیا گیا