پاک فضائیہ نے بلوچستان میں جاسوس ایرانی ڈرون مارگرایا

اسلام آباد: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ پاک فضائیہ لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر نے بلوچستان کے سرحدی علاقے پنجگور میں پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے ایرانی ڈراون کو نشانہ بنایا،پائلٹ کے بغیر پرواز کرنے والا طیارہ پاکستان کے اندر پرواز کر رہا تھا۔

ایرانی طیارے کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا اس ملبے کو پاکستان کے حکام نے قبضے میں لے لیا،حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ طیارہ پاکستان کے اندر جاسوسی کر رہا تھا۔

پاک فضائیہ نے ابھی تک اس پر کوئی موقف سامنے نہیں دیا،یاد رہے چند دن پہلے ایرانی فوج کی گولہ باری سے پنجگور کے ہی علاقے میں ایک کار سوار شخص جان بحق ہو گیا تھا۔ایران کے اعلیٰ فوجی حکام نے پاکستان کی سرحدی علاقے سے ایران پر حملوں کا الزام عائد کیا اور پاکستان کی سرحدی حدود پو فوجی کاروائی کی دھمکی بھی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں