آج پاکستان میں سال کا طویل ترین دن ہو گا

 آج پاکستان میں سال کا طویل ترین دن ہو گا

 لاہور: آج پاکستان سمیت شمالی نصف کرّے میں واقع ممالک میں سال کا طویل ترین دن ہے۔ 21 جون کو سورج شمالی نصف کُرّے سے قریب ترین ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں دن کا دورانیہ 14 گھنٹے، 23 منٹ اور 45 سیکنڈ جبکہ کراچی میں دن کا دورانیہ 13 گھنٹَے، 40 منٹ اور 56 منٹ ہو گا۔ موسم گرما کا انقلاب شمسی گرمی کے اپنے عروج پر ہونے کی نشاندہی کرتا ہے کیوںکہ اس دن سورج شمالی نصف کُرّے سے قریب ترین آ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں اگلے کچھ دنوں تک دن رات کا دورانیہ برابر رہے گا لیکن وقت کی بتدریج تبدیلی کا عمل یعنی سورج کا دیر سے طلوع ہونا اور جلد غروب ہو جانا جون کے آخری ہفتے میں شروع ہو گا۔

موسمِ گرما کا انقلاب شمسی 21 جون کو اور موسم سرما کا انقلاب شمسی 22 دسمبر کو ان نصف کُرّوں میں واقع ممالک میں ہوتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں