مردان: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

مردان: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

مردان: مردان میں ٹریفک کا المناک حادثہ کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ مردان میں راولپنڈی سے باجوڑ جانے والے مسافر کوچ مالاکنڈ رنگ روڈ پر کھڑے خراب ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مردان کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں