نیشنل ایکشن پلان بنا کر دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، ممنون حسین

نیشنل ایکشن پلان بنا کر دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، ممنون حسین

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے قوم اور فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ریاستی ادارے اس امتحان سے سرخرو ہوئے۔

ان خےالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سیکورٹی اینڈ ورکس کے 17 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ پاکستان کا قیام کا مقصد ملک کو دنیا کے سامنے فلاحی ریاست کا نمونہ پیش کرنا تھا لیکن دہشتگردی کی وجہ سے ہماری قوم اور ساکھ کو نقصان پہنچا اور دہشگردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کو مسلسل حالت جنگ میں رہنا پڑا۔  فورسز اور قوم نے ملکر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور نیشنل ایکشن پلان بنا کر دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ آج اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی قوم اور فورسز دہشتگردی کے امتحان میں نمایاں طور پر کامیاب ہو چکے ہیں اور جلد اکا دکا دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا اور توقع ہے کہ آپریشن ردالفساد کے نتائج مکمل طور پر حاصل ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات میں شراکت داری کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں