ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کے 8 سال مکمل ہوگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کے 8 سال مکمل ہوگئے

لندن:ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کے 8 سال مکمل ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے8 سال قبل یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرکے قوم کو خوشی سے سرشار کیا تھا۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کا ٹورنامنٹ 5 سے 21 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیاتھا، جس میں 12 ٹیمیں شریک تھیں ایونٹ میں 27 میچز کھیلے گئے تھے۔سپر ایٹ فارمیٹ کے تحت پاکستان ، سری لنکا ، ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا، شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، جہاں لارڈز میں حریف ٹیم سری لنکا سے ٹکرانا تھا۔

سری لنکا نے فائنل ایکشن میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ پر 138 رنز اسکور کئے ۔شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور گرین شرٹس نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل 8 وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔جیت کے بعد کپتان یونس خان کی قیادت میں ٹیم نے بھرپور جشن منایا۔پاکستانی قوم اس کامیابی کی آٹھویں سالگرہ منائی گئی ہے جبکہ تین روز قبل ہی پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی پہلی بار جیت کر قوم کو عید سے قبل زبردست تحفہ بھی دیا -

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں