لاہور :پٹواریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا انکشاف

لاہور ہربنس پورہ اور مغل پورہ سے پٹواریوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے کا انکشاف تیرہ رکنی گینگ میں مختلف سرکاری اداروں کے کچھ اصلی ،،،باقی جعلی افسروں نے دو پٹواریوں کو اغوا کیا۔

اغوا برائے تاوان کی وارداتیں، پٹواری بھی محفوظ نہ رہ سکے، ہربنس پورہ اور مغل پورہ میں تیرہ رکنی گینگ نے تاوان کےلیےدوپٹواریوں کواغواکیا۔گرفتارملزموں میں حساس ادارے کاانسپکٹر، دو پولیس کانسٹیبلز،ایف آئی اےکاجعلی افسر اور 2 پٹواری شامل ہیں۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ملزمان نےدیگرپٹواریوں کو بھی اغواکرنےکی منصوبہ بندی بنارکھی تھی. اغواکاروں نےپٹواری عرفان کو 80لاکھ روپے تاوان لے کرچھوڑا جبکہ پٹواری خالدکاتاوان وصول کرتےوقت سات اغواکارپکڑےگئے.

مصنف کے بارے میں